اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) الیکشن کمشن نے جمعیت علمائے اسلام ف کی جانب سے پارٹی نام میں تبدیل کرنے کی درخواست منظور کر لی۔ جے یو آئی (ف )کی جانب سے دائر درخواست پر ممبر پنجاب الیکشن کمشن جسٹس ریٹائرڈ الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے سماعت کی۔ کامران مرتضیٰ نے کہا کہ پارٹی نام میں تبدیلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی۔ جے یو آئی ف کے وکیل نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کے نام کے آگے سے ف کو ختم دیا جائے۔ الیکشن کمیشن نے جمعیت علمائے اسلام ف کے نام میں تبدیلی کی درخواست منظور کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔