ایرانی کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اپنے گھروں ہی میں رہیں: صدرحسن روحانی کی تلقین

ایرانی صدر حسن روحانی نے اپنے ہم وطنوں پر زوردیا ہے کہ وہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اپنے گھروں ہی میں رہیں۔

ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایرنا کے مطابق صدر حسن روحانی نے سوموار کو ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ملک کرونا وائرس کی وبا کے عروج سے نکل آیا ہے۔

انھوں نے کہا :’’ ہم تمام لوگوں کو یہ مشورہ دیتے ہیں کہ وہ اپنے گھروں سے باہر نکلنے اور سفر پر جانے سے حتی الوسع گریز کریں۔‘‘

واضح رہے کہ صدر روحانی نے قبل ازیں 25 فروری کو بھی یہ کہا تھا کہ ''29 فروری تک ہر چیز اپنے معمول پر آجائے گی۔'' وہ کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ایرانی شہروں میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بھی مخالف رہے ہیں۔

قبل ازیں ایرانی وزارتِ صحت کے ترجمان کیانوش جہانپور نے گذشتہ 24 گھنٹے میں مزید 129 افراد کی اس مہلک وائرس سے ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔ایران میں اب تک اس وبا سے 853 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور 14991 کیسوں کی تصدیق کی گئی ہے۔
 

ای پیپر دی نیشن