اسلام آباد (اے پی پی) ملک میں شیڈول بینکوں کی جانب سے سرمایہ کاری کی شرح میں گزشتہ ایک سال کے دوران 16.37 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد وشمار پر مبنی رپورٹ کے مطابق فروری 2020ء کے اختتام پر شیڈول بینکوں کی جانب سے سرمایہ کاری کا حجم 8725394 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یہ شرح گزشتہ سال فروری کے مقابلے میں 16.37 فیصد زیادہ ہے۔ فروری 2019ء کے اختتام پر ملک میں شیڈول بینکوں کی سرمایہ کاری کا حجم 74 لاکھ 97 ہزار 971 ملین روپے ریکاسرڈ کیا گیا تھا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق جنوری 2020ء کے مقابلہ میں فروری 2020ء میں شیڈول بینکوں کی سرمایہ کاری میں 4.29 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جنوری کے اختتام پر شیڈول بینکوں کی سرمایہ کاری کا حجم 83 لاکھ 66 ہزار 193 ملین روپے ریکارڈ کیا گی اتھا جبکہ فروری 2020ء کے اختتام پر شیڈول بینکوں کی سرمایہ کاری کا حجم 87 لاکھ 25 ہزار 394 ملین روپے تھا۔