لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے مہنگے داموں سرجیکل ماسک اور سینیٹائرز کی فروخت اور اسکی عدم دستیابی کیخلاف اظہر صدیق کی دائر درخواست پر وفاقی و صوبائی حکومت کے متعلقہ حکام کو آج بروز منگل کو طلب کر لیا۔
لاہورہائیکورٹ کے چیف جسٹس مامون رشید شیخ نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ حکومت نے ابھی تک سرجیکل ماسک کی قیمت کیوں مقرر نہیں کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ماسک اور سینیٹائرز مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہیں۔