اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی) ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج ملک میں سلیکٹڈ وزیراعظم لا پتہ ہیں۔ پارلیمان بند کر دیاگیا ہے اور کاروبار بند ہے، میڈیا کو بند کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ موجودہ حکمران نالائق اور فاشسٹ ہیں، عمران خان جتنا مرضی دھمکا لیں، گرفتاریاں کر لیں اپنی تحریک سے نہیں ہٹیں گے۔ پیر کے روز ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ 18 ماہ کا تسلسل نہیں بلکہ 72 سال کا تسلسل ہے کہ پہلے سیاسی مخالفین کو پھر پارلیمان اور میڈیا کودبایا گیاجبکہ میر شکیل الرحمن کی گرفتاری آزادی صحافت پر حملہ ہے۔ حکمران نالائق اور فاشسٹ ہیں اور آج لوگوں کے گھر میں آٹا نہیں ہے۔ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ کہا جا تا ہے کہ فلاں میڈیا مسلم لیگ ن جبکہ وزیراعظم لا پتہ ہے کیونکہ وہ سلیکٹڈ ہے، وزیر اطلاعات لا پتہ ہے کیونکہ آزادی صحافت پر حملہ ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف تحریک کا آغاز ہے، متحد رہنا ضروری ہے۔
سلیکٹڈ وزیراعظم لاپتہ‘ میڈیا کو بند کرنیکی کوشش کی جا رہی ہے‘ مریم اورنگزیب
Mar 17, 2020