برسلز(نیٹ نیوز)دنیا کی سات بڑی اقتصادی قوتوں کے لیڈروں نے ایک ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کورونا وائرس کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل پرتبادلہ خیال کیا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، برطانیہ اور امریکہ کے سربراہان کرونا وائرس کی متعدی وبا سے متعلق تازہ صورت حال پر گفت و شنید کی ہے۔ واضح رہے کہ دسمبر میں چین میں سامنے آنے والے کورونا وائرس سے اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ یہ وائرس اب تک ستاون سو افراد کی ہلاکت کا سبب بن چکا ہے۔
کرونا کیخلاف اقدامات: جی 7 ممالک کے رہنمائوں کی ویڈیو کانفرنس
Mar 17, 2020