وہاڑی: ایس ایچ او تھانہ ٹھینگی کی مہندی پر مجرا، سینکڑوں افراد شریک

وہاڑی (خبر نگار) وہاڑی میں قانون کے رکھوالوں نے ہی قانون کی دھجیاں اڑا دیں۔ کورونا وائرس سے بچنے کیلئے حکومت کی اجتماعات پر لگائی گئی پابندی اور دفعہ 144 کو بھی پسِ پشت ڈالتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ٹھینگی محمد عباس کی مہندی کی تقریب رات بھر دھوم دھام سے جاری رہی۔ ساری رات مبینہ طور پر مجراء اور شراب کی محفل جمی رہی جبکہ متعلقہ تھانہ مترو نے پیٹی بھائی کے خلاف کوئی کاروائی بھی نہیں کی اسی طرح دوسرے روز حکومتی اجتماعات پر پابندی کے حکم کو ہوا میں اڑاتے ہوئے سینکڑوں افراد کے اعزاز میں دعوت دی گئی۔ حکومتی احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی پر سیاسی و سماجی حلقوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ترجمان پولیس نے بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ ٹھینگی محمد عباس کو معطل کر کے تھانہ مترو میں مقدمہ نمبر 141/20درج کر دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...