نجی لیبارٹریز کو 90 روپے میں کرونا ٹیسٹ کی پابندی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور (خصوصی نامہ نگار)پرائیویٹ لیبارٹریز کو 90 روپے میں کرونا ٹیسٹ کرنے کا پابند کرنے کے مطالبے کی پنجاب اسمبلی میں قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ پنجاب حکومت کے کرونا وائرس پر قابو پانے کے دعوے صرف زبانی کلامی گفتگو تک محدود ہیں۔ سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کے دور میں تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے مفت ٹیسٹ ہوتے تھے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پنجاب کے تمام سرکاری و نجی ہسپتالوں میں کرونا وائرس کے مفت ٹیسٹ کی سہولت لازمی یقینی بنائی جائے۔ جبکہ پرائیویٹ لیبارٹریز کو 90 روپے میں کرونا ٹیسٹ کرنے کا پابند کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...