کرونا کے خطرات‘ پریشان عوام حکومتی بیانات نہیں اقدامات کے منتظر ہیں: مونس الہیٰ

Mar 17, 2020

لاہور (نیوز رپورٹر) مسلم لیگ کے مرکزی رہنما اور قومی اسمبلی کے رکن مونس الہیٰ نے کہا کہ کرونا وائرس کے خطرات سے پریشان عوام صرف حکومتی بیانا ت نہیں بلکہ عملی اقدامات کے منتظر ہیں۔ انہوں ںے پیغام میں کہا اس وبا سے نمٹنے کیلئے سرکاری ہسپتالوں کی تیاری فی الحال ناکافی ہے اور ابھی تک بیماری کی تشخیص کیلئے ضروری اقدامات نہیں کئے گئے‘ لوگ ہزاروں روپے فیس دے کر پرائیویٹ لیبارٹریز سے ٹیسٹ کرانے پر مجبور ہیں۔ غریب آدمی کے یہ بس سے باہر ہے کہ وہ مرض کی تشخیص کیلئے اتنی بھاری رقم خرچ کرے جبکہ وہ آسمان کو چھوتی مہنگائی سے پہلے ہی پریشان ہے۔ صحت کے ذمہ داران کو چاہئے کہ وہ بیرون ملک حفاظتی ماسک بھیجنے کے بجائے اندرون ملک اپنے ٹاسک پر وجہ توجہ دیں اور اس مرض کی تشخیص کیلئے سرکاری ہسپتالوں کے علاج پرائیویٹ لیبارٹریوں اور ہسپتالوں کے مالکان کو اعتماد میں لے کر فوری اور مؤثر اقدامات کئے جائیں جبکہ حفاظتی اقدامات کو نتیجہ خیز بنانا بھی ضروری ہے۔

مزیدخبریں