حکمرانوں کی نااہلی کروناسے بڑاخطرہ ہے : محمدناصراقبال خان

Mar 17, 2020

لاہور ( پ ر) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کاکہنا ہے کہ اناڑی حکمرانوں کی نااہلی کروناوائرس سے بڑاخطرہ ہے۔ حکمرانوں نے کروناکانام سناتوروناشروع کردیا۔بصیرت سے محروم حکمران عوام کے مسیحااور نجات دہندہ نہیں بن سکتے۔ملک وقوم کوداخلی وخارجی چیلنجز اورقدرتی آفات سمیت مختلف خطرات سے بچانے کیلئے ''بزدار''نہیں ''بردبار'' قیادت کی ضرورت ہے۔وفاق میں حکمران جماعت کے نااہل کپتان بردباروں کی بجائے بزداروں کے حصار میں ہیں۔کسی بھی آفت ،مصیبت یابیماری کاڈر اس کے اثرات سے زیادہ مہلک ہوتا ہے۔

کروناوائرس کے پیش نظرحکمران طبقہ کے اقدامات اہل ایمان کے شایان شان نہیں۔مناسب اقدامات سے کرونا وائرس کوشکست دی جاسکتی ہے۔

مزیدخبریں