امریکہ میںہونیوالا ورلڈ بیس بال کلاسک کوالیفائر ملتوی

Mar 17, 2020

لاہور(سپورٹس رپورٹر) کرونا وائرس کی وجہ سے امریکہ میں منعقد ہونے والا ورلڈ بیس بال کلاسک کوالیفائر ملتوی ہونے کی وجہ سے پاکستان بیس بال ٹیم بھی وطن واپس پہنچ گئی۔ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ نے واپسی پر بتایا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے پورے امریکہ میں کھیلوں کے سرگرمیوں کو معطل کردیا گیا ہے جس میں نیشنل اور انٹر نیشنل مقابلے شامل ہیں۔ پاکستان بیس بال ٹیم جو کہ ورلڈ بیس بال کلاسک کوالیفائر میں حصہ لینے کے لئے امریکہ میں موجود تھی کو بھی ٹورنامنٹ ملتوی ہونے پر پاکستان واپس آنا پڑا۔

مزیدخبریں