لاہور ( پ ر) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پاکستان کے صدر کیپٹن (ر)محمد صفدر اعوان کی ہدایت پرمسلم لیگ ن یوتھ ونگ شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری ساجدہ وسیم ملک اور صدریوتھ ونگ خرم روحیل اصغرنے لاہور کی مختلف پی پی اور یو سی لیول کے نوٹیفکیشن جاری کر دئیے جس کے مطابق راناحامدعلی خان اور ذیشان احمد صدیقی کو نائب صدر لاہور یوتھ ، آمنہ حفیظ کو نائب صدر خواتین ونگ اور ثمینہ رفیق کو ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کا نوٹیفکیشن دیدیا ہے جبکہ پی پی 159کیلئے کاشف چودھری صدر ، محمد ریحان جنرل سیکرٹری، پی پی147 کیلئے عتیق احمد صدر اورمحمد ریحان جنرل سیکرٹری بنا دئیے گئے۔اس موقع پر ساجدہ وسیم ملک نے کہا کہ مٹھی بھر اناڑیوں نے ملک و قوم کو یرغمال بنا لیا، قوم آج پھر نواز شریف کی طرف دیکھ رہی ہے۔