لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) لاہور قلندرز کے تین غیر ملکی کھلاڑی واپس اپنے وطن روانہ ہو گئے۔ لاہور قلندرز کو ملتان سلطان کے خلاف آخری لیگ میچ میں کامیابی دلانے والے کرس لین کے علاوہ ڈیوڈ ویزے اور پرسنا اپنے وطن چلے گئے۔ تینوں کھلاڑی سرحدوں کے ممکنہ بند ہونے کے خدشہ کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ میں شامل غیر ملکی کھلاڑی اپنے وطنوں کو روانہ ہوئے ہیں۔