حکمت عملی تیار، متوازن ٹیم میدان میں اتاریں گے: شان مسعود، غلطیاں نہیں دہرائیں گے: وہاب ریاض

Mar 17, 2020

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ آج منگل کا میچ ہمارے لیے بہت اہم ہے۔ پشاور زلمی کے پاس غیر ملکی کے پلیئرز کے علاوہ ڈومیسٹک کے اچھے پلیئرز ہیں۔ ہمارے دو غیر ملکی پلیئرز گئے لیکن ہمارا پاس اچھے پلیئرز ہیں جنہیں کل ہم میدان میں اتاریں گے۔کرکٹ ہو یا زندگی ہمیشہ اپنی کمزوریاں دیکھنی چاہیے اور انہیں دور کرنی چاہیے۔ ہمارے دو کھلاڑی گئے لیکن ہمارے پاس پرفارم کرنے والے پلیئرز ہیں جس کا کل کے میچ میں پتہ چلا۔ ان کا کہنا تھا خوشدل شاہ نے لاہور قلندرز کے خلاف بہت اچھا پرفارم کیا۔ہم محنت کررہے ہیں اور اس کا صلہ بھی ہمیں ملے گا۔ڈے میچ میں وکٹ پر انحصار ہوگا میچ کس طرح جائے گا۔ آج ہم پچ کنڈیشن اور مخالف ٹیم کی پلینگ الیون دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔ عثمان قادر نے اپنے ڈیبیو میں زبردست آورز کرائے۔ہم نے اپنی غلطیوں کو نوٹ کرلیا ہے اگلے میچ میں اپنی خامیوں پر قابو پائیں گے۔ پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ ملتان کے خلاف ہمارا میچ کافی اہم ہوگا۔ پچھلے میچز میں جو غلطیاں کی وہ نہیں دہرائیں گے۔ ڈیرن سیمی ایک میچ ونر کھلاڑی ہے اہم میچ میں ان کی پرفارمنس دیکھ کر کھلانے کا سوچیں گے۔ ہمارے غیر ملکی پلیئرز جاچکے ہیں تو ہم نے پلان کیا تھا یہاں کے پلیئرز کو زیادہ موقع دے رہے ہیں۔

مزیدخبریں