کرونا دنیا بھر میں ایک عفریت کی صورت اختیار کر چکا ،خرم پرویز

Mar 17, 2020

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی خرم پرویز راجہ نے ملک میں بڑھتے کورنا وائرس کے مریضوں کے حوالے سے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکوومت تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے ساتھ ملکر ایک مشترکہ، اور مربوط حکمتِ عملی مرتب کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کرونا دنیا بھر میں ایک عفریت کی صورت اختیار کر چکا ہے اور مرض سے بچائو کے حوالے سے صرف احتیاطی تدابیر سے ہی تحفظ یقینی بنا یا جا سکتا ہے۔انہوںنے کہا کہ حکومت کو ایران سے آنیوالے زائرین کی پاکستان میں آمد اور ان لوگوں کی سکرینگ کے حوالے سے متحرک حکمتِ عملی مرتب کرنا ہوگی۔ سندھ حکومت ایرانی زائرین اور سکرینگ کے حوالے سے بہتر اور متحرک اقدامات یقینی بنا رہی ہے جن کو پنجاب حکومت کو بھی سنجیدگی سے لینا ہوگا۔ پاکستان کو اس مشکل گھڑی میں باہمی اتحاد اوربنیادی انسانی حقوق کے جذبوں کی ضرروت ہے، جس طرح سے ماسک اور جراثیم کش اسپرے میڈیکل سٹورز سے مہبنگے داموں مل رہے ہیں یا نایاب ہو چکے ہیں ، اس حوالے سے حکومتی مشینری اور تمام شعبہ زندگی کے لوگوں کو آگے بڑھتے ہوئے ملوث عناصر کی سر زنش کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت قوم ہمیں اس عفریت کو سنجیدگی سے اور احتیاطی تدابیر سے شکست دینا ہے۔ پاکستان بحثیت قوم اپنے جذبہ خیر سگالی کے حوالے سے پوری دنیا میں مشہور ہیں اور پوری قوم کو اس عفریت کا مل کا مقابلہ کرتے ہوئے اس عفریت کو شکست دینا ہے۔

مزیدخبریں