ضعیف اور بیمار افراد مساجد میں آنے سے گریزکریں،پیما

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) نے مساجد اور نمازیوں کو کورونا وائرس سے بچانے کے لیے گائیڈ لائینز شائع کی ہیں۔ ان کے مطابق ضعیف اور بیمار افراد کو مساجد میں آنے سے گریز کرنا چاہیے۔ نمازی حضرات کو چاہیے کہ وہ گھر سے وضو کر کے مسجد آئیں، سنت و نوافل گھر سے ادا کر کے تشریف لائیں اور فرض نماز کی ادائیگی کی بعد بقیہ سنت و نوافل گھر واپس جا کر ادا کریں، مسجد میں لوگوں سے میل ملاپ کے وقت کو کم سے کم کریں، ایک دوسرے کے ساتھ ہاتھ ملانے یا گلے ملنے سے گریز کریں۔ پیما نے یہ رہنما اصول حالیہ طبی معلومات اور متعلقہ شعبے کے ماہرین سے مشورے کے بعد تیار کیے گئے ہیں۔ گائیڈ لائینز میں کہا گیا کہ ایسے لوگ جنہیں دوسروں کی صحت کے پیش نظر مسجد میں جانے سے روکا جا رہا ہے، انہیں اس بات کا یقین رکھنا چاہیے کہ چونکہ ان کی نیت دوسروں کی حفاظت کرنا ہے اس لیے اللہ ان کی اس نیت کے بدلے انہیں نماز کے اْسی قدر ثواب سے نوازے گا، جو مسجد میں باجماعت نماز کا ہے۔

ای پیپر دی نیشن