پاکستان کی حفاظت ہمارا دینی، مذہبی اور ملی فریضہ ہے،سمندرخان کاسی

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)قائداعظم میموریل سوسائٹی، کونسل فار نیشنل سروسز اور میڈیا جرنلسٹس کونسل آف پاکستان کے اشتراک کے زیر اہتمام حالات حاضرہ کے حوالے سے تقریب منقد ہوئی، مہمان خصوصی ممتاز قانون دان اور تحریک انصاف بلوچستان کے رہنما سمندر خان کاسی تھے، جبکہ مہمانان گرامی میں ممبر آئی سی ٹیکمیشن فار لوکل گورنمنٹ طیبہ ابراہیم شامل تھیں، دیگر مقررین میں قائد اعظم میموریل سوسائٹی کے سیکریٹری جنرل نوابزادہ خورشید ، سردار حیدر علی، میاں ابراہیم، حمزہ عباسی شامل تھے، مہمان خصوصی سمندرخان کاسی نے کہا کہ یہ مملکت خداداد پاکستان یہ ہماری پاک سرزمین ہماری ماں دھرتی ہے اس کی آبرو ، اس کی حفاظت ہمارا دینی و مذہبی اور ملی فریضہ ہے، اس فریضے کو ہم ہر حال میں نبھائیں گے، ہمارا جینا مرنا اس وطن عزیز کے ساتھ ہے، یہ ملک ہے تو ہم ہیں ، دفاع وطن کا فریضہ اولین حیثیت کا حامل ہے، پاک فوج سے محبت وطن سے محبت کا ایک بہترین ثبوت ہے، وزیراعظم عمران خان اور ان کی حکومت کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے سمندر خان کاسی نے کہا کہ عمران خان اور ان کی حکومت مشکل حالات میں ملک و قوم کی خدمت کیلئے دن رات جدوجہد کر رہے ہیں، محترمہ طیبہ ابراہیم نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی بد ترین کرپشن کے باعث آج پاکستانی عوام مہنگائی، شدید مالی بحران اور دکھ اور تکلیف سے گزر رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے بلا امتیاز کرپشن کے خاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے، اختتام پرسمندر خان کاسی، طیبہ ابراہیم، سردار حیدر علی، حمزہ عباسی، شبینہ گل اور دیگر شخصیات کو " شیلڈز " بھی پیش کی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن