کورونا وائرس سے بچاؤ، ہاتھوں کو چہرے سے دور رکھنے والا اسمارٹ بینڈ متعارف

Mar 17, 2020 | 14:08

ویب ڈیسک

تفصیلات کے مطابق اسٹارٹ اپ کمپنی نے "دی ایموٹچ بینڈ” کے نام سے ایسا اسمارٹ بینڈ بنایا ہے جو ہر بار چہرے پر ہاتھ لگنے کے بعد خبردار کرتا ہے۔میڈیا رپورٹس بنیادی طور پر یہ ڈیوائس چہرے کے بال اور خشک جلد کو اکھیڑنے اور ناخن کترنے جیسی عادات کو چھوڑنے میں مدد کے لیے بنائی گئی تھی تاہم بعد میں کورونا وائرس کے باعث کمپنی نے اسے ہاتھوں کو چہرے سے دور رکھنے کے لیے متعارف کروانے کا فیصلہ کیا۔

اسمارٹ بینڈ بنانے والے ماہرین کے مطابق اسے پہننے والا شخص جیسے ہی چہرے کو چھوئے گا یہ ڈیوائس اسے خبردار کردے گی۔ ہر بار اس طرح خبردار ہونے کے بعد بینڈ پہننے والے چہرے کو ہاتھ لگانے سے گریز کریں گے۔

مزیدخبریں