اسلام آباد ایئرپورٹ پر کورونا کی روک تھام کے لیے اسپرے کیا گیا ہے۔اسلام آباد ایئرپورٹ کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے صفائی اور ماحول کو جراثیم سے پاک کرنے کا عمل جاری ہے۔اعلامیے کے مطابق وائروکس ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے جراثیم کا تین سے پانچ منٹ میں خاتمہ ہوجاتا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسپرے میں ماحول دوست مواد کا استعمال کیا جا رہا ہے۔