کورونا وائرس کے خوف کے باعث فلپائن نے تمام بازاروں کو بند کردیا۔ فلپائن مارکیٹس کو بند کرنے والا پہلا ملک بن گیا۔ برلن حکومت نےکورونا سے بچاؤ کیلئے شٹ ڈاؤن کردیا۔فرانسیسی صدر کہتے ہیں کہ فرانس میں کورونا سے متاثرہ علاقوں میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جرمن چانسلر نےروک تھام کے لیے یورپی سربراہ کانفرنس بلانے کا اعلان کردیا۔فلپائن میں کورونا وائرس بارہ کی زندگیوں کو نگل چکا ہے۔ فلپائن میں تمام بازار بند ہونے کی وجہ سے اسٹاک ایکسچینج بھی غیر معینہ مدت تک بند ہوگئی۔ فلپائن میں پینتالیس نئے کیسز کےبعد متاثرین کی تعداد ایک سو ستاسی ہوگئی ہے۔دوسری جانب جرمنی کے دارالحکومت برلن میں حکومت نے کورونا سے بچنے کیلئے شٹ ڈاؤن کردیا گیا۔ جرمنی میں سترہ افراد ہلاک اور سات ہزار سے زائد متاثرین ہیں۔ ادھر فرانسیسی صدر ایمانول میکروں نے کہا ہے کہ وائرس کی روک تھام کے لیے حکومت سخت فیصلے کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ایمانول میکروں نے مزید کہا کہ فرانس اس وقت کورونا کے خلاف حالت جنگ میں ہے اور ہم بہت مشکل دور سےگزر رہے ہیں۔ جرمن چانسلرکا کہنا ہے کہ کرونا ایک خوفناک عالمی وباء کی شکل اختیار کرچکا ہے جس کی روک تھام کے لیے یورپی قیادت کو سرجوڑ کر بیٹھنا ہوگا۔
کورونا وائرس کے خوف کے باعث فلپائن نے تمام بازار بند
Mar 17, 2020 | 17:53