یشونت سنہا کا انکشاف، مغربی بنگال کا انتخابی منظر نامہ تبدیل ہو گیا 

Mar 17, 2021

اسلام آباد ( عبداللہ شاد - خبر نگار خصوصی) یشونت سنہا کے اس انکشاف کے بعد کہ 1999 کی بھارتی جہاز کی قندھار میں ہائی جیکنگ کے وقت اس وقت کی وفاقی وزیر ریلوے ممتا بینرجی نے پیشکش کی تھی کہ طالبان کے قبضے میں بھارتی یرغمالیوں کے عوض انھیں طالبان کے سپرد کر دیا جائے ، مغربی بنگال میں ترنمول کانگرس کی پوزیشن خاصی مضبوط ہو چکی ہے۔ بھارتی میڈیا میں اجیت ڈووال کے اس انٹرویو کے کلپس بھی چلائے جا رہے ہیں جس میں انھوں نے کہا کہ قندھار ہائی جیکنگ کے وقت بھارتی عوام کا مورال پستیوں کو چھو رہا تھا اور ’’جے ہند‘‘ کے جواب میں کوئی جے ہند کہنے کو تیار نہیں تھا۔ ممتا بینرجی کی جانب سے بی جے پی پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ مودی سرکار انھیں جان سے مارنے کی سازش کر رہی ہے۔ 

مزیدخبریں