ایل این جی ریفرنس میں وکیل صفائی کی گواہ پر جرح، سماعت 26مارچ تک ملتوی 

اسلام آباد(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی وغیرہ کے خلاف ایل این جی ریفرنس میں وکیل صفائی نے گواہ پر جرح کی۔منگل کے روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر عثمان مسعود، وکلا صفائی بیرسٹرقاسم عباسی، منور دگل اور آغا جان کے علاوہ گواہ حسن بھٹی اور عبدالرشید جوکھیوعدالت پیش ہوئے،اس موقع پر شاہد خاقان عباسی، عبداللہ خاقان عباسی اورعامر نسیم بھی عدالت موجودتھے،عدالت نے ملزمان کی حاضری لگائی، اس موقع پراسماعیل قریشی کے وکیل قاسم عباسی نے نیب کے گواہ پر جرح کیلئے وقت کی استدعا کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ سماعت پر جرح کریں گے، جس پر عدالت نیریفرنس کی کارروائی آگے بڑھانے کی ہدایت کی اور کہاکہ اپنے وکلا کو بلائیں، کوئی ہڑتال نہیں، اپنے سینئرز کو بلا لیں۔عدالت نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو جانے کی اجازت دیتے ہوئے سماعت میں وقفہ کردیا جس کے بعد دوبارہ سماعت شروع ہونے پر وکیل صفائی منور دگل نے گواہ حسن بھٹی پر جرح کی جس کے بعد عدالت نے گواہ عبدالرشید جوکھیو کا بیان قلمبند کرنے کیلئے سماعت 26مارچ تک کیلئے ملتوی کردی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...