مسلم لیگ ن کی سابقہ رکن اسمبلی شمعونہ بادشاہ قیصرانی کی نا اہلی ختم

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کی سابقہ رکن صوبائی اسمبلی شمعونہ بادشاہ قیصرانی کی نا اہلی ختم کر دی شمعونہ بادشاہ قیصرانی کو اثاثے چھپانے پر نااہل کیا گیا تھا۔سپریم کورٹ میں ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف کیس کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیا ل کی سربرا ہی میں تین رکنی بینچ نے کی دوران سماعت شمعونہ بادشاہ قیصرانی کے وکیل شہزاد شوکت نے موقف اپنایا کہ ہائیکورٹ نے شمعونہ بادشاہ قیصرانی کو باسٹھ ون ایف کے تحت نااہل قرار دے دیازرعی اثاثے پر شمعونہ بادشاہ قیصرانی کو نااہل کیا گیا اثاثے وراثت میں ملے تھے چھپانے کا کو ئی مقصد نہیں تھا جس پر جسٹس عمر عطا بندیال نے کہاسپریم کورٹ فیصلوں میں کہہ چکی ہے کہ اثاثے چھپانے پر اس کے مقاصد کو بھی دیکھنا ہو گا وراثت میں ملے اثاثے چھپانے کا کوئی مقصد نظر نہیں آ رہاخریدی گئی جائیداد کو ٹیکس مسائل کی وجہ سے چھپایا جا سکتا ہے وکیل نے کہا شمعونہ بادشاہ قیصرانی جائیداد 2014 سے پہلے ہی اپنے بھائی کو دی چکی تھیں مخالف فریق کے وکیل نے کہا جائیداد کے وراثت میں ملنے کے کوئی دستاویز نہیں لگائی گئی جس کے بعد عدالت نے قرار دیاکہ درخواست گزار کو کوئی اعتراض ہے تو آئیندہ انتخابات میں اٹھا سکتا ہے شمعونہ بادشاہ قیصرانی کو2014 میں اثاثے چھپانے پر نااہل کیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن