اسلام آباد(نا مہ نگار)احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی کی عدالت میں زیر سماعت خواجہ انورمجید وغیرہ کے خلاف گنے کی سبسڈی میں خوردبرد ریفرنس کے شریک ملزم نہال انور کی وفات سے متعلق رپورٹ کیلئے مہلت کی استدعا پر سماعت ملتوی کردی گئی۔منگل کیروز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹروسیم جاوید اور وکیل صفائی ارشد تبریز عدالت پیش ہوئے جبکہ گرفتار ملزمان کو جیل سے عدالت لایاگیا، دوران سماعت شریک ملزمان انور مجید، عبدالغنی مجید، کاظم علی، نور احمد، ذوالفقار احمد اور معشوق علی کی جانب سے ایک روزہ حاضری سے استثنی کی درخواستیں دی گئیں جبکہ نیب حکام نے شریک ملزم نہال انور کی موت سے متعلق تصدیقی رپورٹ جمع کرانے کیلئے مہلت کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے سماعت 12اپریل تک کیلئے ملتوی کردی۔