پنجاب یونیورسٹی اور مجلس ترقی ادب کے وفد کی صدرعارف علوی سے ملاقات

لاہور (این این آئی )صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے مجلس ترقی ادب لاہور کے وفد نے ملاقات کی۔ مجلس ترقی ادب لاہور کے وفد میںمنصور آفاق ڈائریکٹر مجلس ترقی ادب لاہور، ڈاکٹر سلیم مظہر پرو وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی لاہور اور اختر شمار چیئرمین شعبہ اْردو ایف سی کالج یونیورسٹی لاہور شامل تھے۔ملاقات میںشامل ارکان نے صدر عارف علوی کو بتایا کہ پنجاب یونیورسٹی لاہور اور مجلس ترقی ادب لاہور یونیسکو کی طرف سے لاہور کو ’’ادبی شہر‘‘ قرار دیئے جانے کے موقع پر 20، 21، 22 مئی 2021ء کو ایک بین الاقوامی ’’لاہور ادبی میلہ‘‘ اور ’’ادبی کانفرنس‘‘ کرنے جا رہے ہیں جو کہ پنجاب یونیورسٹی کے اولڈ کیمپس میںکیا جائیگا لیکن اس کے اثرات پورے شہر میں دکھائی دیں گے۔اولڈ کیمپس کی عمارت کو رنگ و نور سے مہکا دیا جائیگا۔ اقبال، غالب اور دیگر شعرائے کرام کی شاعری پر کی گئی مصوری کی نمائشیں ہوںگی۔ عارف علوی کوشرکت کی دعوت بھی دی گئی جو اْنھوںنے بخوشی قبول کر لی۔

ای پیپر دی نیشن