وزیر اعلیٰ کا نوٹس‘ایل ڈبلیو ایم سی کے انڈرپاسز کی صفائی کیلئے خصوصی اقدامات

لاہور(نیوزرپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے شہر کے تمام انڈر پاسز کی صفائی کا نوٹس لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ کے نوٹس کے بعد ایل ڈبلیو ایم سی نے شہر کی تمام انڈر پاسز پر صفائی کے خصوصی انتظامات کو یقینی بنانے کی تاکید کی۔ اس حوالے سے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے بمعہ آپریشن ٹیم مال روڈ، جیل روڈ، ایف سی کالج، فیروزپورروڈ، مسلم ٹاؤن، کیمپس، جناح ہسپتال سمیت دیگر انڈر پاسز کا دورہ کیا اور صفائی انتظامات کا جائزہ لیااورمتعلقہ افسروں اور عملے کو فیلڈ میں متحرک رہنے اورتمام پوائنٹس کو فوری کلیئرکرنے کی ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ لاہور شہر کی صفائی ادارے کی ذمہ داری اور اولین ترجیح ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...