اسلام آباد میں وکلاء کے چیمبرز مسمار کرنے کا فیصلہ قابل مذمت ہے:مقصود بٹر

لاہور( اپنے نامہ نگار سے)لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر مقصود بٹر نے کہا ہے کہ27 مارچ کو وکلا ء کنونشن میں اہم فیصلے کئے جائیں گے، اسلام آباد میں وکلاء کے چیمبرز مسمار کرنے کا فیصلہ قابل مذمت ہے ،گرین بیلٹ پر صرف وکلاء کے چیمبرز نہیں بلکہ عدالتیں بھی قائم ہیں، ،چیمبرز گرانے سے پہلے وکلاء کیلئے مناسب بندوبست کیا جانا چاہیے تھا۔ہائیکورٹ بار میں دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہو ںنے کہا کہ 27 مارچ کو منعقدہ وکلا کنونشن میں لاہور بار اور پنجاب بار سمیت صوبے بھر سے وکلا ء کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے ،کنونشن میں اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ پیر کے روز لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں جو واقعہ پیش آیا وہ قابل مذمت ہے ،ہائیکورٹ تحفظ کی علامت ہے ،کسی بھی سیاسی جماعت کو ایسا عمل نہیں کرنا چاہیے۔ کنونشن میںججز کی تعیناتیوں، اسلام آباد چیمبرز اور سی پی سی میں ترمیم کو زیر غور لایا جائیگا۔ ہائیکورٹ میں ججز کی کمی سنگین صورتحال اختیار کرتی جا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...