چیئرمین ہائر ایجوکیشن بادشاہ بنا ہوا ہے : چیف جسٹس ہائیکورٹ

لاہور( اپنے نامہ نگار سے)لاہور ہائیکورٹ نے نجی جامعات کیساتھ کالجز کے الحاق نہ کرنے کیخلاف دائر درخواست پر چیئر مین ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے تین ہفتوں کی مہلت کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 25 مارچ تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے کیس پر سماعت کی۔دوران سماعت سیکرٹری اور چیئرمین ہائیر ایجوکیشن سمیت دیگر افسران عدالت میں پیش ہوئے چیئر مین ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے تین ہفتوں کی مہلت مانگنے پر چیف جسٹس قاسم خان نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کی تقرری کا نوٹیفکیشن معطل کر دیتا ہوں اور پھر مہلت دے دیتا ہوں،چیئرمین ہائر ایجوکیشن کا کام کام کرنے کو دل نہیں چاہتا ،آپ چیئرمین نہیں رہ سکتے،چیئرمین ہائر ایجوکیشن اس قابل نہیں کہ ادارہ چلائے ،ایک دن اس شخص کو چیئرمین برداشت نہیں کروں گا ۔فاضل عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین ہائر ایجوکیشن بادشاہ بنا ہوا ہے ،پٹیشن میں شامل تمام فریق ذاتی حیثیت میں پیش ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...