کراچی ( نوائے وقت رپورٹ) گورنر سندھ عمران اسماعیل سے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی اور ڈپی چیئرمین سینٹ نے ملاقات کی۔ عوامی فلاح و بہبود اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں‘ عوامی فنڈز کے تحفظ کیلئے قانون سازی ناگزیر ہے۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ سینٹ میں قانون سازی میں عوامی مفاد کو مقدم رکھا جائے۔