حافظ آباد میں ایپکا کے دونوں گروپوں کی ہڑتال‘ سائل خوار 

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) ضلع میں ایپکا کے دونوں گروپوں کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25فیصد اضافہ نہ کئے جانے کے خلاف ھڑتال کی گئی۔ جس سے سائلوں کو شدید پریشانی کا سامنا رہا۔ دوسری جانب ایپکا کے دونوں گروپوں کی جانب سے ایجوکیشن کمپلیکس میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس کی قیادت چوہدری نصر اﷲ ہنجرا، بائو ناصر امین، رانا امجد فریدی، سید شفیق، رانا صدف اعجاز، عبدالمجید گجر، فیصل انصاری، محمد نذیر، بلال بھٹی، ملک شوکت علی، صحیب حسن مان و دیگر نے کی۔ اس موقع پر مظاہرین نے  مطالبہ کیا کہ صوبہ بھر کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پچیس فیصد اضافہ کا فوری اعلان کیا جائے۔ملتان سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق پنجاب بھر کے سرکاری ملازمین تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کے لئے 24 مارچ کو سول سیکرٹریٹ لاہور کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گے اور دھرنا دیں گے۔ اس بات کا فیصلہ ایپکا‘ اگیگا گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس اور اساتذہ تنظیموں کے تمام گروپوں کے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...