تھر: خودکشی کے واقعات میں غیرمعمولی اضافہ

مٹھی (نامہ نگار) تحصیل اسلام کوٹ کے گائوں ورواھی میں 15 سالہ لڑکے عبدالرئوف راہموں نے کنویں میں چھلانگ مار کر خودکشی کر لی. مقامی پولیس کے مطابق لڑکے کا ذھنی توازن درست نہیں تھا. خودکشی کا دوسرا واقعہ تحصیل ڈاھلی کے گائوں چھہو مینگھواڑ میں پیش آیا جہاں پر 22 سالہ نوجوان مولو مینگھواڑ نے بھی کنوئیں میں چھلانگ مارکر خودکشی کر لی ہے. جبکہ خودکشی کا تیسرا واقعہ مٹھی میں پیش آیا جہاں پر مٹھی کی بلاول کالونی میں ایک شادی شدہ 32 سالہ عورت مسمات حسینہ زوجہ الھڈنو بجیر نے پریشانیوں کے باعث اپنے گھر کے کمرے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی. اس طرح رواں ماہ کے دوران خودکشی کے 21 واقعات ہو چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن