لاہور(نامہ نگار) انوسٹی گیشن پولیس گلشن راوی نے کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے ولے گینگ کے سرغنہ خالد سردار موچی کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے ملزم خالد موچی کو ہائیکورٹ میں ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے سیشن کورٹ سے ضمانت خارج ہونے پر ہائیکورٹ رجوع کر رکھا تھا، ہائیکورٹ نے بھی ملزم کی ضمانت خارج کر دی تھی۔ملزم نے 2015 میں ابن حسن کے ساتھ بھی سوا دو کروڑ روپے کا فراڈ کیا تھا ،ملزم اس مقدمہ میں 2016 سے اشتہاری تھا جبکہ ملزم 2014 میں گلشن راوی کے قیصر عباس کیساتھ 84 لاکھ روپے کا فراڈ کرکے فرار ہوگیا تھا۔ سرگودھا اور لاہور پولیس کو خالد سردار موچی کافی عرصہ سے مطلوب تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم قیمتی کمرشل گاڑیاں و موٹرسائیکلیںاور آفس کا ریکارڈ و سامان چوری کے مقدمات میں بھی ملوث ہے۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔