بھارت اوچھی حرکتوں سے تحریک آزادی کو دبا نہیںسکتا، سید صلاح الدین

Mar 17, 2021

 مظفر آباد(صباح نیوز) متحدہ جہاد کونسل کے چیئر مین اور حزب کے سربراہ سید صلاح الدین نے کہا ہے کہ قوم کے ان سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو اسلام کی سربلندی اور تحریک آزادی کی کامیابی کیلئے اپنا قیمتی لہو نچھاور کرکے عظمت کی داستانیں رقم کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔سید صلاح الدین نے شوپیاں کے راولپور علاقے میں ایک معرکے کے دوران لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے کمانڈرولایت حمید عرف سجاد افغانی اور جہانگیر احمد کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کٹھن حا لات میں جہاں نہتے مجاہدین اپنی جان اللہ کی راہ میں قربان کررہی ہے وہیں قوم بھی مجاہدین کے شانہ بشانہ ظالم دشمن کے ہر حربے کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے،ایسی قوم کو شکست دینا اور ایسی تحریکوں کو طاقت کے بل پر زیادہ دیر قابض رکھنا کسی کے بس کی بات نہیں۔ سید صلاح الدین نے کہا کہ بھارتی فوج نے علاقے میں ایک درجن کے قریب مکانوں کو زمین بوس کرکے عوام کو کروڑوں مالیت کا نقصان پہنچایا اور عام شہریوں پر اندھادھند فائرنگ اور پیلٹ شیلنگ کی جس سے درجنوں لوگ زخمی ہوئے،اس مذموم حرکت اور درندگی کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔بھارت کو یہ جان لینا چاہے کہ وہ ایسی اوچھی حرکتوں سے تحریک آزادی کو نہ دباسکا نہ دباسکے گا،عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو چاہے کہ وہ بھارت کے ان ظالمانہ حربوں کا نوٹس لے اور بھارتی قابض فورسز کو ایسی حرکتوں سے باز رکھنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

مزیدخبریں