اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) کمپیوٹر کی صنعت کے سر گرم رکن شامی شاہ کا کہنا ہے کہ کروناکی وجہ سے نافذ لاک ڈائون کے باعث کمپیوٹر کی مانگ اور استعمال میں اضافہ کے باوجود کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ کی صنعت شدید مشکلا ت کا شکا ر ہے ۔جس کی وجہ سے حکو مت کی جانب سے استعمال شدہ کمپیوٹر ز اورلیپ ٹاپ پر امپورٹ ڈیوٹی میں ہوش رباء حد تک اضافہ کیا گیا ہے ۔ کمپیوٹرزاور لیپ ٹا پ کی صنعت ذوال کا شکار ہے ۔کمپیوٹر کے تاجروں کا کہنا ہے کہ حکومت نے امپورٹ ڈیوٹی عاہد کرنے سے پہلے آئی ٹی کی صنعت کے تاجروں اور سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں نہیں لیا ۔کمپیوٹر کی صنعت سے وابسطہ ایک رکن سید علی مہتشم کے مطابق کمپیوٹر کی صنعت شدید تنائو کا شکار ہے،تاجراور سرمایہ کار مشکل میں ہیں اور سمجھتے ہیں کہ صورتحال ناقابل برداشت ہے اور حکومت کو چاہئے کہ وہ اس صنعت کو بچانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے ۔