پی ڈی ایم کرپشن کے دیوانوں کا مجموعہ ہے:فردوس عاشق 

Mar 17, 2021

 لاہور(آئی این پی )  وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی  ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اتحاد کرپشن کے دیوانوں کا مجموعہ ہے، 6 ماہ بعد بھی استعفوں کا فیصلہ نہ کرسکے، بدنما سیاسی چہروں کے حامل مفاد پرست اور کرپٹ گاڈ فادرز ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی بات کرتے ہیں۔ منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  اپنے بیان میں  معاون خصوصی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ڈ ی ایم کا ہر بندہ خود کو بڑا لیڈر ثابت کر کے اس کا ریموٹ کنٹرول اپنے ہاتھ میں رکھنا چاہتا ہے، کرپٹ ٹولہ کان کھول کر سن لے، مارچ لانگ کریں چاہے شارٹ، استعفے دیں یا نہیں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

مزیدخبریں