ددوچھہ ڈیم پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے،کمشنر راولپنڈی 

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود نے کہا ہے کہ ددوچھہ ڈیم پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے اور ڈیم کے سپل وے اور پیرینل پائپ فلو کیلئے کھدائی کا عمل شروع کیا گیا ہے محکمہ آبپاشی کے مطابق ڈیم پر 12فیصد کام مکمل ہو چکا ہے ڈیم مفاد عامہ کا اہم منصوبہ اور راولپنڈی میں پانی کی بگڑتی ہوتی صورتحال کے پیش نظر یہ ڈیم ناگزیر ہو چکا ہے اور اس وقت ڈیم پر مصروف عمل مشنری کی تعداد 90سے زائد ہے یہ بات انہوں نے کمشنر آفس میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ددہوچہ ڈیم پر جاری کام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں چیف انجینئر پوٹھوہار معین قریشی، ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نازیہ پروین سندھن، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد شعیب، ایکسین اریگیشن مقبول احمد اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی کمشنر نے کہا کہ ددوچھہ ڈیم کے حوالے سے منصوبہ کافی عرصہ سے جاری تھی اور گزشتہ چند ماہ میں تمام انتظامی اور تکنیکی دشواریوں کو ترجیحی طور پر ختم کیا گیا اور اس اہم منصوبہ پر کام کا آغاز کیا گیا مہوٹہ ڈیم کیلئے حاصل کی گئی زمینوں کے لئے ادائیگیوں کا عمل جاری ہے اس ڈیم کے راولپنڈی کی حدود میں حصہ میں 80 فیصد متاثرین جبکہ ضلع چکوال کی حدود میں 70فیصد متاثرین کو ادائیگیاں کی جا چکی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن