کوڑے کے ڈھیر سے نامعلوم عورت کا کٹا سر ملنے پر سراسیمگی پھیل گئی

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)لئی کے کنارے کوڑے کے ڈھیر سے عورت کا کٹا سر ملنے پر پولیس ٹیمیں پہنچ گئیں پک اپ کی ٹکر سے رکشہ سوار جاں بحق ہوگیامعمولی رنجش پر چھری کے وار سے ایک شخص قتل کردیا گیاتھانہ سول لائن کے علاقے ڈھوک چراغدین میں کوڑے کے ڈھیر سے 24/25 سالہ نامعلوم عورت کا کٹا سر ملنے پر سراسیمگی پھیل گئی ریسکیو1122 ، پولیس پہنچ گئی پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق نالہ لئی کے قریب کوڑے کے ڈھیر سے ملنے والا سر خاتون کا ہے جس کی شناخت کیلئے کوششیں جاری ہیں ڈی این اے سے شناخت میں مدد لے کر اصل حقائق سامنے لائے جائیں گے سر کو پوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردیا گیاتھانہ چونترہ کو محمد رشید نے بتایا کہ مدعی کا بیٹا شاہ میر رکشہ چلاتا ہے بلیوورلڈ سٹی چکری روڈ کے قریب تیز رفتار پک اپ نمبر QAA-6705 رکشہ سے ٹکرا گئی جس سے ہم شدید مضروب ہوئے اور ایمبولینس میں ڈال کرڈسٹرکٹ ہسپتال گئے جہاں گوہر علی زخموں کی تاب نہ لا کر فوت ہو گیا تھانہ شمس کالونی کو محمد فیصل نے بتایا کہ نیو بوکڑہ میں ملزمان فیضان وغیرہ نے چھری کے وار کرکے مدعی کے والد خورشید کو قتل کردیا ہے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن