سب انسپکٹر تھانہ رتہ امرال بدعنوانی اورغیر مناسب رویے کی شکایت پر معطل 

Mar 17, 2021

 راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسن یونس کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے سی پی اونے کھلی کچہری میں آنے والے40 شہریوں کے مسائل سن کر ان کی درخواستوں پر احکامات جاری کرتے ہوئے متعلقہ پولیس افسران سے فون پربات بھی کی کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کی درخواستوں پر سی پی او راولپنڈی نے قانونی کارروائی کیلئے احکامات جاری کرتے ہوئے درخواستیں متعلقہ پولیس افسران کو مارک کیںکھلی کچہری میں شہری محمد اعجاز نے تھانہ رتہ امرال میں تعینات سب انسپکٹر امیرحسین کے خلاف بدعنوانی اورغیر مناسب رویے کے متعلق شکایت کی جس پر سی پی او نے سب انسپکٹرکو معطل کرکے چارج شیٹ جاری کردی ۔

مزیدخبریں