پی ڈی ایم کی ہنڈیابیچ چوراہے پھوٹ گئی:اعجازاحمدچوہدری 

 لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان تحر یک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدرو سینٹر اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ پی ڈی ایم کی ہنڈیابیچ چوراہے میں پھوٹ گئی، زرداری نے نوازشریف کو آئینہ دکھا دیا، کرپٹ اور مفاد پرست ٹولے کا اتحاد پارہ پارہ ہوگیا،اپوزیشن  ایک دوسرے سے مخلص نہیں ہے۔پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک میں صاف اور شفاف الیکشن کرانے کیلئے آواز بلند کی ۔ پی ٹی آئی کا الیکشن کمشن کے ممبر کے استعفے کا مطالبہ اصولی ہے۔موجودہ الیکشن کمشن عوام کی امنگوں پر اترنے میں بْری طرح ناکا م رہا ہے۔ پی ٹی آئی ڈسکہ کا الیکشن جیتی ہوئی تھی خواہ مخواہ ہمیں دوبارہ الیکشن کی طرف لے جا یا جا رہا ہے، ن لیگ کی نوکری کرنی ہے تو پھر الیکشن کمشن کے ممبرعہدوں پر نہیں رہ سکتے، کرپٹ اپوزیشن کو ہر محاذ پر ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہے، اپوزیشن کا ٹولہ چوری بچانے کیلئے اکٹھا ہوا ہے، پی ڈی ایم کا سازشی اور فسادی ٹولہ ملک میں افرہ تفری کی سیاست کررہاہے۔

ای پیپر دی نیشن