کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر128 دکانیں  ،   3میرج ہالز سیل‘2لاکھ روپے جرمانہ

لاہور(نیوزرپورٹر) ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسر کی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمدنہ کرنے  پر مجموعی طور پر 131 دکانوں و سٹوروں و میرج ہالز جبکہ 2 لاکھ روپے جرمانے عائد کئے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصان احمد نے 21 مارکیٹس کو بند کرایا اور اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ذیشان نصر اللہ رانجھا نے 27 دکانوں و سٹوروں، 3 میرج ہالز جبکہ 2 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کئے۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ابراہیم ارباب نے 30 دکانوں کو سیل کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے 50 دکانوں و سٹوروں کو سیل کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن