لاہور (خصوصی نامہ نگار) لوکل کونسلز ایسوسی ایشن آف دی پنجاب یورپی یونین اور دولتِ مشترکہ کے لوکل گورنمنٹ کے تعاون سے اقلیتی ترقیاتی کمیٹی کے لیے دو روزہ سیمینار ہوا۔ سیمینارمیں اقلیتوں کو درپیش مسائل اور ان کے ممکنہ حل کے لیے طویل مدتی حکمتِ عملی تشکیل دی گئی۔سیمینار میں شنیلا روتھ ،ممبر قومی اسمبلی اعجاز عالم آگسٹین صوبائی وزیر انسانی حقوق نے شرکت کی، شنیلا روتھ کا کہنا تھا کے اقلیتی بلدیاتی نمائندے اپنے علاقے میں موجود غیر مسلم بہن بھائیوں کے مسائل کا بہتر ادراک رکھتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت اقلیتی حقوق و قوانین کے بہتر نفاذ کی خواہاں ہے۔ صوبائی وزیر اعجاز عالم کا کہنا تھا کہ اقلیتیں معاشرے میں تنگ نظری، اور نفرت آمیز رویوں کا شکار ہیں۔ ان مسائل کے خاتمے کے لیے لوکل گورنمنٹ نمائندوں کو کمیونٹی سطح پر کام کرنا ہوگا۔ لوکل کونسلز کا یہ ادارہ ایک فعال اور مفید پلیٹ فارم ہے، جس کے ذریعے پنجاب بھر سے آپ کی آواز حکومت تک پہنچ سکتی ہے۔
اقلیتیں معاشرے میں تنگ نظری اور نفرت آمیز رویوں کا شکار ہیں:اعجاز عالم
Mar 17, 2021