نئی دہلی (آئی این پی) بی سی سی آئی نے انڈیا اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز سے متعلق بڑا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی گجرات میں کرونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، جس کے باعث بھارت اور انگلینڈ کے درمیان بقیہ تین ٹی ٹوئنٹی میچ بغیر تماشائیوں کے کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے باقی تین میچز بغیر شائقین کے ہونے کی تصدیق کی ہے۔