حکومت معیشت کو دستاویزی شکل دینے کیلئے بتدریج پیشرفت کرے :سید حسن علی قادری 

Mar 17, 2021

لاہور(کامرس رپورٹر)چیئرمین پروفیشنل ریسرچ فورم سید حسن علی قادری نے کہا ہے کہ حکومت معیشت کو دستاویزی شکل دینے کیلئے تمام محاذ ایک ساتھ کھولنے کی بجائے بتدریج پیشرفت کرے ، دکاندار سے لے کر بڑے سرمایہ کارتک کیلئے ایمنسٹی سکیمیں دی جائیں لیکن اسے رجسٹریشن او ر ٹیکس نیٹ میں آنے سے مشروط کیا جائے ،دوسری ترامیم آرڈیننس 2021ء کوعجلت میںلانے کا مقصد اجتماعی فائدہ نہیں بلکہ صرف خاص لوگوں کو نوازناہے۔ اپنے دفترمیں ٹیکس کنسلٹنٹس کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سید حسن علی قادری نے کہا کہ حکومتی اداروں کا اس قدرخوف ہے کہ کاروباری مراکز میں لوگ پرچی پر کاروبار کر رہے ہیں جس کا معیشت کوناقابل تلافی نقصان ہورہاہے ،حکومت ودہولڈنگ ٹیکس سمیت دیگر تنازعات کوحل کرے۔

مزیدخبریں