ترنول (نوائے وقت رپو رٹ ) پی ڈی ایم میں دراڑیں ۔مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کے اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ۔ وزیر اعظم عمران خا ن ڈرنے اور جھکنے والے نہیں اگلے پانچ سال بھی پی ٹی آئی کے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی رہنما پی ٹی آئی ملک عبد الوحید گجر نے عمائدین علاقہ کے ایک وفد سے خصوصی بات چیت میں کیا ۔ عمائدین علاقہ نے ملک عبد الوحید گجر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا جنہیں فوری طور پر حل کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی ۔ عمائدین علاقہ نے ملک عبد الوحید گجر کا شکریہ ادا کیا اورعوامی خدمت پر ان کو خراج تحسین پیش کیا ۔ ملک عبد الوحید گجر نے کہا کہ تمام مسائل حل ہونگے تمام سہولیات عوام کو انکی دہلیز پر فراہم کریں گے اقتدار کی باریاں لگانے والے آپس میں پھٹ چکے ہیں آصف علی زرداری اور مریم نواز میں بھی جھڑپ سے ثابت ہو گیا کہ پی ڈی ایم کو صرف اقتدار ہی عزیز ہے یہ ٹولہ کرپشن چھپائو اور بیرون ملک بھاگو کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ہم وزیر اعظم عمران خان کو دلیرانہ فیصلوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں یہ جو مرضی کر لیں این آر او نہیں ملے گا ۔ ملک عبد الوحید گجر نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی کرنے والے بھی جلد رگڑے میں آئیں گے۔
ن لیگ ،پیپلزپارٹی کے اختلافات کھل کر سامنے آ گئے،ملک عبد الوحید گجر
Mar 17, 2021