حکومت کا گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کیلئے ترمیمی بل لانے کا فیصلہ 

 اسلام آباد (این این آئی) حکومت نے گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے اور انتخابی اصلاحات کیلئے آئینی ترمیمی بل لانے کا فیصلہ کر لیا۔ آئینی ترمیمی بل میں گلگت بلتستان کو سینٹ اور قومی اسمبلی میں نمائندگی دینے اور سینٹ الیکشن کے ووٹ کو قابل شناخت بنانے کی تجویز دی جائے گی۔ وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے بتایا کہ آئینی ترمیمی پیکج پر تجاویز کے لیے سپیکر اسد قیصر پارلیمان میں موجود تمام جماعتوں کے نمائندوں پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیں گے۔ مجوزہ ترمیم کے مطابق گلگت بلتستان کو عبوری صوبے کا درجہ حاصل ہوگا۔ وہاں کے منتخب نمائندوں کو قومی اسمبلی اور سینٹ میں نمائندگی ملے گی۔ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کا دائرہ اختیار گلگت بلتستان تک بڑھایا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...