اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنما علی اسجد ملہی نے نوشین افتخار کو چائے پر بیٹھنے اور مسئلہ حل کرنے کی پیش کش کی۔ جسے (ن) لیگی رہنما نوشین افتخار نے مسترد کر دیا۔ تحریک انصاف کے ڈسکہ سے امیدوار علی اسجد ملہی کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا ہماری کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے۔ ڈسکہ میں ناخوشگوار واقعات اس لیے ہوئے دونوں جماعتوں کے لوگ باہر سے آئے تھے۔ ڈسکہ میں ہمارے 2 بچے ایک پی ٹی آئی اور (ن) لیگ کے بچے شہید ہوئے۔ علی اسجد ملہی نے کہا ہم ڈسکہ میں بیٹھ کر چائے پئیں گے اور بیٹھ کر فیصلہ کریں گے۔ جبکہ نوشین افتخار نے کہا ہم دوبارہ الیکشن کی تیاری کریں گے۔ ہم دوبارہ الیکشن لڑیں گے اور جیتیں گے۔ جس پر علی اسجد نے کہا یہ آپ کی خواہش ہی رہے گی۔