معاون خصوصی اطلاعات وزیر اعلی پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی گھٹیا سیاست کاجنازہ اٹھ چکا، غیرفطری اتحاد اپنے عبرتناک انجام کوپہنچ گیا ہے۔ لاہور میں وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کی ہنڈیا بیچ چوراہے میں پھوٹ پڑی، چوں چوں کے مربے میں ہرطرح کاذاتی لالچ اورمفادشامل تھا، زرداری صاحب کوچیمپئن شپ اورلیگ جیتنے کااعزازحاصل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ جعلی راج کماری کی سیاست بھی زمیں بوس ہو گئی ہے۔