پاکستان کو آئرن برادر چین کی جانب سے کوویڈ 19 ویکسین کی مزید 3 لاکھ خوراکوں کا تحفہ مل گیا تاکہ وبائی بیماری کیخلاف اقدامات مزید موثر کیے جائیں ۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے گوادر پرو کو بتایا کہ 2 لاکھ مزید ویکسین کی خوراکیں بھی جلد پہنچیں گی۔ چین نے سدا بہار دوستوں کے مابین سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر یہ ویکسین دینے کا وعدہ کیا تھا ۔ چین نے ابتدائی طور پر فروری میں بطور تحفہ دو کھیپوں میں 10 لاکھ خوراکیں بھیجی تھیں ۔ پہلی 5 لاکھ ویکسین کی کھیپ عام لوگوں کیلئے اور مزید5 لاکھ خوراکیںفوج کیلئے بھیجی تھیں۔ تاہم بعد میں فوج نے ویکسین شہریوں کو لگانے کیلئے دے د ی ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان اور چین کے مابین سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کی یاد میں حالیہ ورچوئل ایونٹ میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین کورونا وائرس کی ویکسین کی مزید 5 لاکھ خوراکیں پاکستان کو بطور تحفہ صحت کے کارکنان اور بزرگ شہریوں کیلئے فراہم کرے گا۔ چین کے ریاستی قونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای ی نے بیجنگ سے منعقدہ اس پروگرام میں شرکت کی۔ وزیر خارجہ قریشی نے خوراک کی اضافی فراہمی پر چین کا شکریہ ادا کیا کیونکہ پاکستان میں 3 فروری سے کورونا ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔ ملک میں کورونا ویکسینیشن مہم شروع ہوچکی ہے اور پہلے مرحلے میں ، فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 65 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے ۔ جنوری میں حکومت نے اعلان کیا کہ اس نے اقوام متحدہ کے زیرقیادت COVAX اقدام کے تحت آکسفورڈ آسٹرا زینیکا ویکسین کی 17 ملین خوراکیں حاصل کیں۔ اب پاکستان ان لوگوں کو ویکسین لگا رہا ہے جن کی عمر 60 سال یا اس سے اوپر ہے۔ پاکستان نے چینی فرم سائنو فارم سے کوروناوائرس ویکسین خریدنے کے اپنے معاہدے کو بھی حتمی شکل دے دی ہے۔ معاہدے کے تحت سائنو فارم مرحلہ وار پاکستان کو ویکسین فراہم کرے گی ۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان اپنی 220 ملی آبادی کے لئے ویکسین خریدنے کے لئے ایک اور چینی کمپنی کین سینوسے بھی بات چیت کر رہا ہے۔ چائنا نیشنل فارماسیوٹیکل گروپ کی ذریعہ تیار کردہ سائنو فارم ، 79 فیصد موثر ثابت ہوئی ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ اس نے سنگل ڈوز ویکسین کا حکم جاری کرنے کے بعد ایک ہفتہ کے اندر چینی کمپنی کین سینوبائیو کی کوویڈ 19 ویکسین ایک ہفتے کے اندر حاصل کر لے گا ۔ چین کی ترسیل کے علاوہ پاکستان عالمی سطح پر COVAX پلیٹ فارم کے ذریعہ COVID-19 ویکسین کی 17160000 خوراکیں وصول کرنے کی فہرست میں شامل ہے۔
آئرن برادر چین کی جانب سے کوویڈ 19 ویکسین کی مزید 3لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئی
Mar 17, 2021 | 17:19