اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) وفاقی وزیر برائے مواصلات اورپوسٹل سروس مراد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اتحاد سیاسی اور الیکٹورل محاذ پر شکست کے بعد ذاتی مفادات کے باعث اپنے انجام کو پہنچ گیا۔ایک ٹویٹ میں پی ڈی ایم کی پریس کانفرنس پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن اسمبلی کے باہر نہیں ٹہر سکتے،نااہل میاں نواز شریف ملک میں نہیں ٹہر سکتے اور آصف علی زرداری سندھ حکومت اور اسمبلیاں نہیں چھوڑ سکتے ، پی ڈی ایم اتحاد ذاتی مفادات کے لیے تشکیل دیا گیا تھا جو ذاتی مفاد کے ہاتھوں ہی خاتمہ کا شکار ہو گیا۔