ایکسپوسنٹرلاہورسمیت صوبہ بھر میں 60سال عمر سے زائد افرادکی کوروناویکسینیشن کا عمل جاری ہے: وزیرصحت پنجاب

Mar 17, 2021 | 20:43

ویب ڈیسک

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی ہدایت پر ایکسپوسنٹرلاہورسمیت صوبہ بھر میں 60سال عمر سے زائد افرادکی کوروناویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔ایکسپوسنٹرویکسینیشن سنٹرپرانتہائی منظم طریقہ کارکے تحت 60سال عمر سے زائد افراد کی ویکسینیشن کی جارہی ہے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکیپٹن(ر)محمد عثمان یونس کی زیر نگرانی ایکسپوسنٹرپر تربیت یافتہ عملہ ویکسینیشن کروانے آئے بزرگ شہریوں کیلئے آسانیاں پیداکررہا ہے۔پنجاب کے تمام ویکسینیشن سنٹرزپر70سال سے زائدمعززبزرگ شہریوں کو بغیر پن کوڈ کوروناویکسین لگائی جارہی ہے۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ60سے 70سال عمرکے درمیان بزرگ افرادویکسینیشن سنٹرزپرصرف پن کوڈ موصول ہونے کے بعد ہی ویکسین کیلئے تشریف لائیں۔60سے70سال عمرکے درمیان افرادکو پن کوڈ کے ہمراہ آنے کی اپیل ان کی اپنی آسانی کیلئے کی گئی ہے۔60سال عمرسے زائدافرادکوروناویکسین لگوانے سرکاری ہسپتالوں میں جانے کی بجائے ایکسپوسنٹرپر تشریف لائیں۔

مزیدخبریں